Poetry, Fun and News Informative

Uproar in Turkish Parliament

ترک پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی،5 زخمی

                                                       
اپوزیشن نے پولیس اختیارات بڑھانے کا بل ملتوی کرانا چاہاتھا ترک پارلیمنٹ اس وقت مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگی جب ارکان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ،
انقرہ(اے پی)ہاتھا پائی میں 5 ارکان زخمی ہو گئے ۔ ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ میں پولیس کے سرچ اینڈ اریسٹ اختیارات میں اضافے کا بل پیش کیا جانے والا تھا جبکہ اپوزیشن ارکان نے بل پر بحث کو ملتوی کرنا چاہا جس پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں لڑائی ہوگئی۔ ارکان نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی جبکہ کرسیاں بھی پھینکیں جس کے نتیجے میں 5 ارکان زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم انہیں معمولی زخم آئے ہیں۔